صوبے میں قیام امن کے لیے باجوڑ جرگے کا وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پر اعتماد

[post-views]
[post-views]

باجوڑ میں ارکان اسمبلی، قومی مشران اور عمائدین پر مشتمل جرگے نے صوبے میں امن و امان کے قیام کے لیے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کے ساتھ مکمل تعاون کا اعلان کیا۔
جرگے نے صوبائی حکومت پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے پاک افغان تعلقات، ترقیاتی منصوبوں اور امن و امان کی صورتحال پر تفصیلی غور کیا۔
وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے باجوڑ میں حالیہ آپریشن کے دوران جزوی متاثرہ گھروں کی تعمیر نو کے لیے امداد 5 لاکھ روپے کرنے کا اعلان کیا۔
انہوں نے فاٹا انضمام کے وعدوں اور ضم اضلاع کی مالی صورتحال پر روشنی ڈالتے ہوئے پولیس بھرتیوں میں عمر کی حد بڑھانے، قبائلی مشران کو سکیورٹی اور ترقیاتی اسکول و اسپتالوں کی بہتری کی ہدایات بھی دی۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ امن قائم رکھنے کے لیے قبائلی مشران، عوام اور سلامتی کے ادارے کا کردار قابلِ ستائش ہے اور اعتماد پر مبنی فیصلے ہی مسائل حل کر سکتے ہیں۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos