لوکل گورنمنٹ کو اختیارات نہ دینا نظام کی کمزوری خواجہ آصف

[post-views]
[post-views]

قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے گل پلازا سانحے پر گہرا دکھ اور افسوس ظاہر کیا اور کہا کہ اختیارات کی نچلی سطح تک منتقلی نہ ہونے کی وجہ سے یہ ترمیم عملی طور پر بے اثر ہے۔

خواجہ آصف نے کہا کہ 18ویں ترمیم کے تحت زیادہ تر اختیارات صوبائی حکومتوں کو منتقل کر دیے گئے ہیں، اور اس وقت سب کا مشترکہ نظریہ یہ تھا کہ لوکل گورنمنٹ کو بھی حقیقی اختیارات دیے جائیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ گل پلازا میں آگ کا یہ المناک واقعہ ہمارے انتظامی نظام کی کمزوری اور تباہی کی واضح مثال ہے۔

وزیر دفاع نے یہ بھی تسلیم کیا کہ مقامی حکومتوں کے انتخابات زیادہ تر آمروں کے دور میں کروائے گئے، جیسے کہ ایوب خان، ضیاء الحق اور پرویز مشرف کے ادوار میں، جبکہ جمہوری حکومتوں نے لوکل گورنمنٹ کے انتخابات کو ملتوی کیا یا انہیں مختلف بہانوں سے روک دیا۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos