عمران خان کی صحت پر پی ٹی آئی کا سپریم کورٹ کے باہر احتجاج

[post-views]
[post-views]

پاکستان تحریکِ انصاف نے عمران خان کے طبی معائنے کے لیے ایک نجی اسپتال سے وابستہ دو ڈاکٹرز کے نام متعلقہ حکام کو بھجوا دیے ہیں۔ اسی معاملے پر پی ٹی آئی نے سپریم کورٹ کے باہر احتجاج کیا۔ پارٹی چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا کہ عمران خان کو اسپتال منتقل کرنے سے قبل نہ تو ان کے ذاتی معالجین کو اعتماد میں لیا گیا اور نہ ہی اہلِ خانہ کو اطلاع دی گئی، جو ایک سنگین کوتاہی ہے۔

چیف جسٹس سے سلمان اکرم راجا کی ملاقات پر ردِعمل دیتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ پورے دن کی کوششوں کے باوجود جو جواب ملا وہ اطمینان بخش نہیں تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ عمران خان سے متعلق امور کو خفیہ رکھنا اور بعد میں ایک دوسرے سے متضاد بیانات دینا صورتحال کو مزید کشیدہ بنا رہا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ عمران خان کے مکمل طبی معائنے کے لیے ایک نئی درخواست بھی عدالت میں دائر کر دی گئی ہے، جبکہ ان کی صحت کے بارے میں عوام کو بروقت آگاہ نہ کرنا تشویش کا باعث ہے۔ بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ جب وفاقی وزراء خود اپنی بات پر مطمئن نہیں ہوتے تو عمران خان کے حوالے سے کیا یقین دہانی دی جا سکتی ہے۔

پی ٹی آئی چیئرمین نے واضح کیا کہ حکومت کے ساتھ کسی قسم کے ٹی او آرز طے نہیں پائے اور اس حوالے سے پھیلائی جانے والی خبریں بے بنیاد ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان سے ملاقات، ان کی اور اہلیہ بشریٰ بی بی کی ضمانتوں سے متعلق درخواستیں دائر ہیں، مگر انہیں تاحال سماعت کے لیے مقرر نہیں کیا جا رہا۔

آخر میں انہوں نے کہا کہ توشہ خانہ ٹو اور 190 ملین پاؤنڈ سے متعلق مقدمات بھی ابھی تک مقرر نہیں ہوئے، جس سے عدالتی عمل میں غیر ضروری تاخیر پر سوالات اٹھ رہے ہیں۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos