لکی مروت میں دہشت گردوں کے حملے سے شہید ہونیوالے4 پولیس اہلکاروں کی نماز جنازہ پولیس لائن میں ادا کر دی گئی۔ پولیس کے چاقو چوبند دستے نے سلامی پیش کی ۔
Read More: https://republicpolicy.com/16-december-qoum-aps-k-shuhada-ko-kabhi-nahin/
نماز جنازہ میں آر پی او بنوں سید اشفاق انور، ڈی پی او لکی مروت ضیاء الدین ، اعلیٰ فوجی و سول حکام سمیت پولیس افسران اور عوام نے شرکت کی۔
لکی مروت پولیس کے مطابق دہشت گردوں کی جانب سے رات گئے تھانہ برگی پر حملہ کیا گیا، دہشت گردوں نے ہینڈگرینڈ اور راکٹ لانچرز سے تھانے پر حملہ کیا، حملے کے دوران پولیس اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔
Read More: https://republicpolicy.com/awaran-bazar-main-dhamaky-sy-dukan-dar/
حملے کے نتیجے میں تھانے کا محرر، ہیڈکانسٹیبل ابراہیم، کانسٹیبل عمران، کانسٹیبل خیرالرحمٰن اور کانسٹیبل سبز علی شہید ہو گئے۔
پولیس کے مطابق زخمیوں میں گل صاحب خان ، کانسٹیبل بلقیاز ، کانسٹیبل امیرنواز اور فرمان اللہ شامل ہیں۔