وزیراعلیٰ سہیل آفریدی: اداروں کی کارکردگی کو مؤثر اور جوابدہ بنایا جا رہا ہے

[post-views]
[post-views]

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ سرکاری اداروں کو بہتر اور جوابدہ بنایا جا رہا ہے تاکہ عوام کا اعتماد بحال ہو سکے۔

اسلام آباد سے ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں بتایا گیا کہ صوبے میں کپیسے کی ادائیگی بغیر نقد رقم کے شروع کی گئی ہے اور 2025ء کے لیے ڈیجیٹل پیمنٹ قانون بنایا گیا ہے۔

اجلاس میں مزید بتایا گیا کہ 100 سے زیادہ خدمات ڈیجیٹل کر دی گئی ہیں، ضم اضلاع کے 500 اسکول آؤٹ سورسنگ کے ذریعے بہتر کیے گئے، 150 بی ایچ یوز اور آر ایچ سیز کو چائلڈ برتھ سینٹرز میں تبدیل کیا گیا اور 2400 میڈیکل افسران کی بھرتی کی منظوری دی گئی۔

ضم اضلاع میں جنگلی زیتون کے درخت یورپی اقسام میں تبدیل کیے گئے، 700 واٹر کورسز کو اپ گریڈ کیا گیا، 3177 یتیم اور 3380 بیوہ خواتین کو ماہانہ پانچ ہزار روپے دیے جا رہے ہیں، اور 3500 طلبہ کو اسکالرشپس دی گئی ہیں۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ سرکاری اداروں کی کارکردگی بہتر بنا کر عوام کو معیاری سہولتیں فراہم کی جا رہی ہیں۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos