پمز میڈیکل بورڈ کی رپورٹ، عمران خان کی نظر درست، علاج کے بعد ڈسچارج

[post-views]
[post-views]

پمز انتظامیہ کے مطابق اسپتال کے ماہر ڈاکٹروں پر مشتمل میڈیکل بورڈ نے تفصیلی طبی معائنے کے بعد عمران خان کی بینائی کو تسلی بخش قرار دیا ہے اور اس حوالے سے کسی سنجیدہ تشویش کی نشاندہی نہیں کی گئی۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ عمران خان کو مکمل آگاہی اور ان کی باقاعدہ رضامندی کے بعد پمز اسپتال میں ضروری دوا کا ٹیکہ لگایا گیا، جس سے قبل تمام طبی پہلوؤں کا باریک بینی سے جائزہ لیا گیا۔

انتظامیہ کے مطابق اس طبی عمل کے دوران آپریشن تھیٹر میں تمام حفاظتی اقدامات، طبی اصولوں اور طے شدہ پروٹوکولز پر سختی سے عملدرآمد کیا گیا تاکہ کسی بھی قسم کے خطرے کو کم سے کم رکھا جا سکے۔

انجیکشن کے بعد عمران خان کی طبی حالت کو مستحکم اور تسلی بخش قرار دیتے ہوئے انہیں ضروری ہدایات کے ساتھ اسپتال سے فارغ کر دیا گیا۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos