ٹرمپ کے اعلان کے بعد تیل کی قیمتوں میں بڑی کمی، ایران کے خلاف کارروائی مؤخر

[post-views]
[post-views]

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حالیہ اعلان کے اثرات عالمی منڈی پر فوری طور پر ظاہر ہوئے اور کاروباری سرگرمیاں شروع ہونے سے پہلے ہی تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی دیکھی گئی۔

ٹرمپ کی جانب سے ایران کے خلاف ممکنہ فوجی کارروائی کو مؤخر کرنے کے اعلان کے بعد برینٹ خام تیل کی قیمت 109 ڈالر فی بیرل سے کم ہو کر 94 ڈالر تک آ گئی، تاہم بعد ازاں اس میں کچھ اضافہ ہوا اور قیمت دوبارہ 97 ڈالر سے تجاوز کر گئی۔

اس سے قبل امریکی صدر نے ایران کو آبنائے ہرمز کھولنے کے لیے 48 گھنٹوں کی مہلت دی تھی اور خبردار کیا تھا کہ اگر یہ راستہ بحال نہ کیا گیا تو ایرانی توانائی تنصیبات کو نشانہ بنایا جا سکتا ہے۔

امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق ٹرمپ کا یہ بیان دراصل آپریشن ایپک فیوری کے اختتام سے متعلق جاری بات چیت کی پہلی باضابطہ تصدیق سمجھا جا رہا ہے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos