بلاگ تلاش کریں۔

مشورہ

ایرانی وزیر خارجہ عراقچی اور پاکستانی آرمی چیف کے درمیان علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال

[post-views]
[post-views]

ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی اور پاکستان کے آرمی چیف عاصم منیر نے بدھ کو ٹیلی فونک گفتگو کے دوران خطے کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ ایرانی ذرائع ابلاغ کے مطابق یہ رابطہ ایسے وقت میں ہوا جب ایران اور امریکا کے درمیان مذاکرات تعطل کا شکار ہیں اور کسی معاہدے کے آثار دکھائی نہیں دے رہے۔

دونوں کے درمیان گفتگو اس وقت ہوئی جب عباس عراقچی بیجنگ کے دورے پر تھے۔

چین ایران کے اہم ترین اقتصادی شراکت داروں میں شامل ہے اور ایرانی تیل کا ایک بڑا حصہ خریدتا ہے۔ بیجنگ تہران کے ساتھ اہم سفارتی تعلقات بھی برقرار رکھے ہوئے ہے۔

دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امید ظاہر کی ہے کہ ایران سے متعلق جاری جنگ اپنے اختتام کے قریب پہنچ سکتی ہے۔

صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ انہیں امید ہے کہ جنگ اختتام کی جانب بڑھ رہی ہے۔ انہوں نے ایک مرتبہ پھر دعویٰ کیا کہ ایران معاہدہ کرنا چاہتا ہے، تاہم ان کا کہنا تھا کہ یہ دیکھنا باقی ہے کہ مذاکرات کس طرح آگے بڑھتے ہیں۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos
[youtube-feed feed=2]