Premium Content

عمران خان نے اعتماد کا ووٹ لینے کے لیے احکامات جاری کر دیے

Print Friendly, PDF & Email

لاہور: چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے وزیراعلیٰ پنجاب کے اعتماد کے ووٹ کے حوالے سے احکامات جاری کر دیے۔  اس سلسلے میں  پی ٹی آئی اور ق لیگ کی پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس دو جنوری کو طلب کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: https://republicpolicy.com/gyara-january-sy-pehly-punjab-ma-aitemad-ka-vote/

ذرائع  کے مطابق اجلاس میں وزیراعلیٰ پنجاب کے اعتماد کے ووٹ کی تاریخ کا فیصلہ ہوگا، چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی جانب سے عثمان بزدار اور مونس الہیٰ کو اعتماد کے ووٹ کے حوالے سے اہم ذمہ داریاں بھی سونپی گئیں ہیں۔

عمران خان نے اراکین کو حاضری 100 فیصد یقینی بنانے کی ہدایت کی اور کہا کہ اجلاس میں پی ٹی آئی کے 178 ارکان کی حاضری پوری ہونی چاہیے ساتھ ہی ساتھ مونس الہیٰ کو بھی ق لیگ کے دس ارکان کی حاضری یقینی بنانے کا پیغام دیا ہے۔

مزید پڑھیں: https://republicpolicy.com/governor-punjab-ch-pervaiz-elahi-ko-etamad-ka/

ادھر مونس الہیٰ اور حسین الہیٰ اسپین چلے گئے، دونوں خصوصی چارٹرڈ طیارے میں روانہ ہوئے اور بیرون ملک اہم سیاسی ملاقاتیں کریں گے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos