Premium Content

گیارہ جنوری سے پہلے پنجاب میں اعتماد کا ووٹ لے لیں گے، عمران خان

Print Friendly, PDF & Email

سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ 11 جنوری سے پہلے پنجاب میں اعتماد کا ووٹ لے لیں گے۔

مزید پڑھیں: https://republicpolicy.com/governor-punjab-ch-pervaiz-elahi-ko-etamad-ka/

لاہور میں صحافیوں سے گفتگو میں عمران خان کا کہنا تھاکہ لگتا ہے اپریل میں الیکشن ہونے جا رہے ہیں، جب دو اسمبلیاں ٹوٹیں گی تو انتخاب کروانا پڑیں گے، اسمبلیاں تحلیل ہونے کے بعد الیکشن تاخیر کا شکار ہوئے تو ہمیں پھر بھی فرق نہیں پڑتا۔

ان کا کہنا تھاکہ ہم نے فوری اسمبلیاں اس لیے نہیں توڑیں کہ اتحادیوں کو بھی منانا تھا اور ہم 11 جنوری سے پہلے پنجاب اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ لے لیں گے۔

مزید پڑھیں: https://republicpolicy.com/imran-khan-hamary-leader-hain-in-ki-awaz-par-labaik/

سابق وزیراعظم کا کہنا تھاکہ ‏قانون کی حکمرانی کے ذریعے عدل و انصاف تمام شہریوں کو قانون کی نگاہ میں برابر بناتا ہے، ہم قائدِ اعظم محمد علی جناح کے تصورِ پاکستان کی حقیقت پانے میں ناکام رہے۔

اُن کا مزید کہنا تھا کہ بدقسمتی سے پاکستان میں قانون کی حکمرانی کوقدم جمانےکی اجازت نہیں دی گئی، ملک پر اشرافیہ کی کڑی گرفت نے مافیاز اور اداروں کو قانون سےیوں بالاتر بنایا گویا یہ ان کا استحقاق تھا۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos