وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہیٰ نے جام پور کو ضلع کا درجہ دے دیا۔ ضلع جام پور داجل اور محمد پور تحصیلوں پر مشتمل ہو گا۔
وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہناتھا کہ عوام کے دیرینہ مطالبے پر جام پور کو ضلع کا درجہ دیا گیا ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے اس بات کا عزم کیا کہ جام پور کو پنجاب کا بہترین ضلع بناؤں گا۔
چوہدری پرویز الہیٰ نے کہا کہ ضلع بننے سے جام پورکے علاقوں میں ترقی ہوگی اور عوام کے مسائل نچلی سطح پر حل ہوں گے۔ نیا ضلع بننے سے جام پو رمیں ملازمتوں کے ہزاروں نئے مواقع پیدا ہوں گے۔ جام پور، محمد پور او رداجل میں سروس ڈلیوری کا عمل بہتر ہوگا۔ جام پور میں یونیورسٹی بنانا بھی ہماری ترجیحات میں شامل ہے۔
وزیر اعلیٰ پنجاب نے مزید کہا کہ جام پور میں یونیورسٹی بننے سے طلباء خاص طو رپر طالبات کو اعلیٰ تعلیم کے مواقع میسرآئیں گے۔ جام پور میرے لئے گجرات کی طرح ہے، دل وجان سے ترقی چاہتاہوں۔
ضلع بننے سے جام پو رکے علاقوں میں ترقی ہوگی اور عوام کے مسائل نچلی سطح پر حل ہوں گے۔ نیا ضلع بننے سے جام پو رمیں ملازمتوں کے ہزاروں نئے مواقع پیدا ہوں گے۔ جام پور، محمد پور او رداجل میں سروس ڈلیوری کا عمل بہتر ہوگا۔ جام پور میں یونیورسٹی بنانا بھی ہماری ترجیحات میں شامل ہے۔
— Ch Parvez Elahi (@ChParvezElahi) December 31, 2022








