Premium Content

فلم ایول ڈیڈ رائز کے ٹیزر کے سوشل میڈیا پر چرچے

Print Friendly, PDF & Email

نیویارک: ہالی ووڈ کی مشہور ہارر سیریز ایول ڈیڈ فرنچائز کی چوتھی فلم ’ایول ڈیڈ رائز‘ کا ٹیزر جاری کر دیا گیا۔

ایول ڈیڈ رائز کے ٹیزر میں خوفناک مناظر دکھائے گئے ہیں ٹیزر کو دیکھ کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ اس فلم کی کہانی شیطانی طاقتوں اور ایک آسیب زدہ ماں اور اس کے دو بچوں کے گرد گھومتی ہے جس میں ماں کو بلاؤں کے قبضے میں دکھایا گیا ہے۔

فلم ساز کا دعویٰ ہے کہ یہ فلم ایول ڈیڈ سیریز کی گزشتہ چار فلموں سے زیادہ خوفناک ہے اور اسے شائقین کی جانب سے بےحد پسند کیا جائے گا۔

سوشل میڈیا پر بھی فلم ’ایول ڈیڈ رائز‘ کے ٹیزر کے خوب چرچے ہورہے ہیں اور شائقین اس فلم کا بےصبری سے انتظار کر رہے ہیں۔

فلم کے ٹیزر اور پوسٹر میں اس کی ریلیز کا بھی اعلان کیا گیا ہے، خوفناک مناظر سے بھرپور یہ فلم رواں سال 21 اپریل کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos