آج شام تک کراچی کی تمام یوسیز کے نتائج مکمل ہو جائیں گے: الیکشن کمشنر سندھ

[post-views]
[post-views]

کراچی: الیکشن کمشنر سندھ اعجاز انور چوہان کا کہنا ہے کہ  آج شام تک کراچی کی تمام یوسیز کے نتائج مکمل ہو جائیں گے۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو میں اعجاز انور چوہان نے کہا کہ الیکشن میں بہت سارے مسائل اور چلینج بھی ہوتے ہیں، الیکشن کمیشن نے اپنی ذمے داری احسن طریقے سے نبھائی، پولنگ کا وقت 5 بجے تک تھا،کئی پولنگ اسٹیشن پرشام 6 بجےتک پولنگ ہوئی، آج شام تک کراچی کی تمام یوسیز کے نتائج مکمل ہو جائیں گے۔

مزید پڑھیں: https://republicpolicy.com/baldiyati-intekhabat-karachi-aur-hydrabad/

انہوں نے کہا کہ الگ الگ درجات کے فارمز 11 اور 12 بنائے گئے، مختلف اوقات میں گنتی شروع ہوئی، الیکشن کمیشن پاکستان نے مانیٹرنگ کا سخت طریقہ کار رکھا ہوا ہے، سیکرٹری الیکشن اور اسپیشل سیکرٹری بھی کراچی میں موجود تھے۔ الیکشن کمشنر سندھ کا کہنا تھا کہ کسی بھی افسر نے اس پراسس میں کوئی کوتاہی نہیں کی، جس افسرنے کوتاہی کی اس کےخلاف سخت کارروائی ہوگی۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos