وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کی ارفع کریم سافٹ ویئر ٹیکنالوجی پارک آمد: وزیراعلیٰ نے ارفع کریم سافٹ ویئر ٹیکنالوجی پارک میں حرمت قرآن کریم پورٹل کا افتتاح کر دیا۔ حرمت قرآن کریم پورٹل مصنوعی ذہانت پر مبنی ٹیکنالوجی کے تحت کام کرے گا۔
پورٹل ویب سائٹس پر موجود قرآن کریم سے متعلق جعلی مواد کی نشاندہی کرے گا۔ حرمت قرآنِ کریم پورٹل قرآن بورڈ اور متعلقہ اداروں کو ویب سائٹس پر قرآن سے متعلق منفی مواد کے بارے میں الرٹ جاری کرے گا۔
مزید پڑھیں: https://republicpolicy.com/masnui-zahanat-aur-pakistan-ka-mustaqbil/
وزیر اعلی نے قرآن بورڈ میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کا خصوصی سیل کے قیام کی بھی ہدایت جاری کر دیں۔ وزیر اعلی چودھری پرویزالہٰی نے حرمت قرآن پورٹل کو لانچ کرنے پر سابق معاون خصوصی انفارمیشن ٹیکنالوجی ڈاکٹر ارسلان خالد اور ان کی ٹیم کی کاوشوں کو سراہا۔ چودھری پرویز الہٰی کا اس موقع پر کہناتھا کہ ڈاکٹر ارسلان خالد کی سربراہی میں انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ نے جدید ٹیکنالوجی تک عام آدمی کی رسائی کو یقینی بنایا ہے ۔
پورٹل ویب سائٹس پر موجود قرآن کریم سے متعلق جعلی مواد کی نشاندہی کرے گا۔
— CM Punjab Updates (@CMPunjabPK) January 19, 2023
حرمت قرآنِ کریم پورٹل قرآن بورڈ اور متعلقہ اداروں کو ویب سائٹس پر قرآن سے متعلق منفی مواد کے بارے میں الرٹ جاری کرے گا۔
وزیر اعلی کی قرآن بورڈ میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کا خصوصی سیل کے قیام کی ہدایت








