پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فرخ حبیب نے دعویٰ کیا ہے کہ فواد چوہدری کو پولیس کی جانب سے اپنے گھر سے حراست میں لیا گیا ہے۔
پی ٹی آئی رہنما فرخ حبیب نے ایک ٹوئٹ کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ فواد چوہدری کو پولیس نے ان کے گھر سے گرفتار کرلیا ہے۔
پولیس کی یہ گاڑیاں فواد چوہدری کو گرفتار کرکے لے جارہی ہے pic.twitter.com/CJXiAHO3fQ
— Farrukh Habib (@FarrukhHabibISF) January 25, 2023
دوسری جانب پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری کو اسلام آباد پولیس نے لاہور میں ٹھوکر نیاز بیگ کے قریب ان کی رہائش گاہ سے گرفتار کیا ہے۔
واضح رہے کہ میڈیا سے بات کرتے ہوئے فواد چوہدری نے پولیس کو چیلینج کرتے ہوئے کہا تھا کہ میں پولیس کو دعوت دیتاہوں ہمت ہے تو عمران خان کو گرفتارکرے۔
انہوں نے کہا تھا کہ اطلاع آئی ہے کہ پولیس کا عمران خان کو گرفتارکرنے کا پلان ہے، عمران خان پر کوئی مقدمہ نہیں ہے، پولیس عمران خان کو گرفتار کرنے کی مذموم کوشش کر رہی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہماری شرافت کو کمزوری سمجھا تو یہ آپ کی بھول ہوگی، پورے پاکستان میں احتجاج ہوگا، تمام شہروں کو لاک ڈاؤن کریں گے۔