Premium Content

ترکیہ اور شام 7.9 شدت کے زلزلے سے لرز اٹھے، 95 افراد ہلاک

Print Friendly, PDF & Email

ترکیہ اور شام شدید  زلزلے سے لرز اٹھے، 7.9 شدت کے زلزلے سے متعدد عمارتیں زمین بوس ہوگئیں جس کے باعث مجموعی طور پر 95 افراد ہلاک ہوگئے۔

 امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کی شدت 7.9 ریکارڈ کی گئی ہے۔

زلزلے کا مرکز ترکیہ سے جنوب میں غازی انٹپ صوبے کے علاقے نرداگی میں تھا، جبکہ زلزلے کی گہرائی 17.9 کلومیٹر تھی۔

ترک میڈیا کے مطابق زلزلے کے شدید ترین جھٹکے ایک منٹ تک محسوس کیے گئے، جھٹکوں کے باعث لوگ سڑکوں پر نکل آئے

زلزلے کے جھٹکے قبرص، یونان، شام، اردن،لبنان اور فلسطین میں بھی محسوس کیےگئے ہیں۔

فرانسیسی خبر ایجنسی کے مطابق ترکی میں زلزلے کے باعث 53 افراد کی ہلاکت کی اطلاعات ہیں جب کہ متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں اور  درجنوں افراد کے ملبے تلے دبے ہونےکا بھی خدشہ ہے۔ اے ایف پی کے مطابق زلزلے نے شام میں بھی تباہی مچائی ہے جہاں عمارتیں گرنے سے 42 افراد ہلاک او ر متعدد زخمی ہوئے ہیں۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos