Premium Content

کراچی میں پرویز مشرف کی تدفین کیلئے انتظامات شروع، قبر تیار

Print Friendly, PDF & Email

سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف کی نماز جنازہ اور تدفین کل کراچی میں ہوگی۔

سابق صدر کی میت  دبئی سے آج شام خصوصی طیارے کے ذریعے کراچی روانہ کی جائے گی، خصوصی طیارے میں سابق صدر کی اہلیہ صہبا مشرف، صاحبزادے بلال مشرف اور صاحبزادی بھی ساتھ آئیں گی۔

ذرائع کے مطابق سابق صدر کی نمازجنازہ کل دوپہر ایک بج کر 45 منٹ پر کراچی میں ادا کی جائے گی، ان کی نمازجنازہ پولوگراؤنڈ ملیر کینٹ میں ادا کی جائے گی۔

دوسری جانب پرویز مشرف کی کراچی میں تدفین کیلئے انتظامات شروع کردیے گئے ہیں اور فوجی قبرستان میں تدفین کیلئے قبر تیار کی جارہی ہے۔

کنٹونمنٹ بورڈ کے عملے کو سابق صدرمشرف کی قبر کی تیاری کے احکامات آج صبح دیے گئے۔

فوجی قبرستان کے اطراف سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں اور قبرستان کی سکیورٹی کے انتظامات رینجرز نے سنبھال رکھے ہیں۔ خیال رہے کہ گزشتہ روز سابق صدر جنرل (ر) پرویزمشرف دبئی میں انتقال کرگئے۔ وہ طویل عرصے سے امریکن اسپتال دبئی میں زیرعلاج تھے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos