Premium Content

بگ باس 16 ’ایم سی اسٹین‘ نے جیت لیا

Print Friendly, PDF & Email

بھارت کے معروف شو بگ باس کا سیزن 16 عوام کو بھرپور تفریح فراہم کرنے کے بعد اختتام پذیر ہوگیا۔

اتوار 12 فروری کی شب بگ باس 16 کا فائنل نشر کیا گیا جس میں سب کی توقعات کے برعکس 23 سالہ ریپر الطاف شیخ المعروف ‘ایم سی (مائیک کنٹرولر) اسٹین’ شو کا ٹائٹل جیت گئے۔

ساڑھے 4 ماہ چلنے والا بگ باس کا سیزن 16 سپر ہٹ سیزن میں سے ایک رہا جس کے فائنل میں 5 امیدوار پہنچے، جن میں پانچویں نمبر پر اداکار شالین بھنوٹ، چوتھے پر ماڈل و سیاستدان ارچنا گوتم رہیں۔

تیسرے نمبر پر معروف اداکارہ پریانکا چاہر چوہدری اور رنر اپ بگ باس مراٹھی (سیزن 2) کے فاتح اور ایم سی کے بہترین دوست شیو ٹھاکرے رہے۔

اسٹین کو ٹرافی سمیت بھارتی 31 لاکھ روپے سے زیادہ کی انعامی رقم اور ایک گاڑی بھی پیش کی گئی۔

بگ باس کے مداحوں سمیت کئی اداکاروں کو پوری امید تھی کہ بگ باس 16 کا ونر یا تو شیو یا پریانکا ہوگی کیونکہ دونوں کھلاڑی سیزن کے آغاز سے ہی مضبوط امیدوار تھے، اس کے برعکس ایم سی اسٹین شو کے آغاز سے ہی چاہ رہے تھے کہ کسی طرح شو سے باہر ہوجائیں، کئی بار انہوں نے خواہش کا اظہار کیا کہ وہ خود ہی شو چھوڑ کر چلے جائیں گے اور اس صورت میں شو کی انتظامیہ کو 2 کروڑ بھی دیں گے کیونکہ شو خود چھوڑ کر جانے والے کو کنٹریکٹ کے تحت رقم ادا کرنی ہوتی ہے۔

شروعات سے ہی اسٹین کی سوچ تھی کہ وہ اس گھر کے ماحول کے لیے سازگار نہیں کیونکہ وہ زیادہ بات نہیں کرتے تھے اور زیادہ دوسروں سے گھلتے ملتے نہیں تھے، اس لیے وہ چاہتے تھے کہ جلد از جلد شو سے نکلیں اور ٹرافی کوئی اور جیتے۔

اسٹین کو یہ ہی لگتا تھا کہ وہ اس شو کے لیے نہیں بنے اسی لیے ٹرافی نہیں جیت سکتے۔

شو کے آخری چند ہفتوں میں اسٹین نے اپنی شخصیت دکھانا شروع کی اور کھیلنا شروع کیا، اس بات سے انکار نہیں کیا جاسکتا ہے ایم سی شو کے واحد امیدوار تھے جن کے انسٹاگرام پر سب سے زیادہ فالوورز ہیں۔

ایم سی اسٹین کے انسٹاگرام پر 7 ملین یعنی 70 لاکھ سے زیادہ فالوورز ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایم سی کا انسٹاگرام اکاؤنٹ شو کی تاریخ کا سب سے زیادہ چلنے والا اکاؤنٹ بنا کیونکہ شو میں جانے سے قبل ریپر کے فالوورز 1.6 ملین تھے جو شو کے دوران ہی 7.5 ملین ہوگئے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos