Premium Content

ملتان کے شاہنواز دھانی کے بعد کراچی کنگز کے میر حمزہ بھی انجرڈ

Print Friendly, PDF & Email

ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 8 میں ملتان سلطانز کے شاہنواز دھانی کے بعد کراچی کنگز کے اہم بولر میر حمزہ بھی انجرڈ ہوگئے۔

فاسٹ بولر میر حمزہ کراچی کنگز  اور پشاور زلمی کے گزشتہ روز میچ کے دوران ہاتھ پر گیند لگنے سے انجرڈ ہوگئے تھے جس کے بعد انہوں نے اپنے اوور کا کوٹہ بھی مکمل نہیں کیا۔

میر حمزہ کو میچ کے بعد ہسپتال لے جایا گیا تھا جہاں ان کے مزید اسکین ہوئے۔ کراچی کنگز کی انتظامیہ میر حمزہ کی رپورٹس کی منتظر ہے جس کے بعد مزید کوئی فیصلہ کیا جائے گا ۔ ذرائع نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ میر حمزہ کو انگلی میں فریکچر ہے، اس کی نوعیت اور ٹورنامنٹ میں میر حمزہ کی مزید دستیابی کا فیصلہ رپورٹس کے بعد ہوگا۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos