وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ اگلے ہفتے انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) سے اسٹاف لیول معاہدہ طے پا جائے گا۔
اپنی ٹوئٹ میں اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان کے ڈیفالٹ ہونے کی افواہیں مکمل طور پر غلط ہیں، بروقت بیرونی ادائیگیوں کے باوجود اسٹیٹ بینک کے زر مبادلہ ذخائر میں گزشتہ ہفتے ایک ارب ڈالر کا اضافہ ہوا۔
یہ بھی پڑھیں: https://republicpolicy.com/pakistan-kalmy-k-naam-par-bana-iski-taraqi-wa-khushali/
انہوں نے کہا کہ غیرملکی کمرشل بینکوں نے پاکستان کو سہولتیں دینا شروع کر دی ہیں، پاکستان اور آئی ایم ایف کےدرمیان آج سے ورچوئل مذاکرات دوبارہ شروع ہوں گے۔