Premium Content

امریکہ نے چین کے خلاف بغض سے بھری مہم کا انداز نہ بدلاتو مہم کا اختتام تصادم پر ہوگا،چینی وزیر خارجہ

Print Friendly, PDF & Email

بیجنگ: چینی وزیر خارجہ چن کینگ نے کہا ہے کہ امریکا اور چین ایک تنازعہ کی طرف بڑھ رہے ہیں اور اگر امریکا نے اپنی روش نہ بدلی تو تصادم ہوسکتا ہے۔ایک میڈیا پریس کانفرس نے خطاب کرتے ہوئے چینی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ امریکہ ایک صحت مندانہ مقابلے کے بجائے چین کے خلاف بغض سے بھری مہم چلارہا ہے۔انہوں نے کہا کہ واشنگٹن اور بیجنگ کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کا باعث امریکا ہے اور اگر اس نے اپنی روش کو تبدیل نہ کیا تو اس مہم کا اختتام تصادم پر ہوسکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: https://republicpolicy.com/china-america-fighter-tiyaro-ka-amna-samna/

چن کینگ کا کہنا تھا کہ امریکا کہ جانب سے تنازعہ کو بڑھاوا دینے کی مذموم کوششوں کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا ہے۔چینی وزیر خارجہ نے الزام عائد کیا کہ چین کے متعلق امریکا کے خیالات مسخ شدہ ہیں اور وہ چین کو ایک بڑاحریف اور چیلنج سمجھ رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ امریکا ہمیشہ قانون کی حکمرانی کی بات کرتا ہے لیکن خود قانون پر عمل نہیں کرتا، اس کو درست عمل نہیں کہا جاسکتا۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos