سابق وزیر اعظم عمران خان کی ویڈیولنک کے ذریعے عدالتوں میں پیشی کی درخواست پر لاہور ہائیکورٹ میں سماعت آج ہوگی۔

[post-views]
[post-views]

لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی ویڈیولنک کے ذریعے عدالتوں میں پیشی کی درخواست پر لاہور ہائیکورٹ میں سماعت آج (جمعرات کو) ہوگی۔

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے وکلا کی جانب سے لاہور ہائی کورٹ میں دائر درخواست پر جسٹس عابد شیخ سماعت کریں گے۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ سیاسی مخالفین کی جانب سے عمران خان کیخلاف لاتعداد مقدمات درج کیے جا رہے ہیں، انکی عمر 71 سال ہے اور وہ مکمل طور پر صحت یاب نہیں ہوئے، سہارے کے بغیر چل نہیں سکتے۔

یہ بھی پڑھیں: https://republicpolicy.com/imran-khan-ki-taqreer-aur-beyanat/

استدعا کی گئی ہے کہ صورتحال کو دیکھتے ہوئے عمران خان کے کیس کی سماعت اور پیشی ویڈیو لنک کے ذریعے کرنے کا حکم دیا جائے اور سکیورٹی کے مناسب انتظامات مکمل نہ ہونے تک کوئی کارروائی نہ کی جائے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos