عمران خان کی اسلام آباد پیشی،اسلام آباد میں دفعہ144 نافذ 

[post-views]
[post-views]

انتظامیہ کی جانب سے اسلام آباد اور  راولپنڈی میں آج دفعہ 144 نافذ کردی گئی ہے۔

ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق  اسلام آباد میں سکیورٹی گارڈز  یا کسی شخص کے اسلحہ لےکر چلنے پر پابندی ہے، شہری جی 11 ون اور جی 10ون کی طرف غیر ضروری نقل و حرکت سے گریز کریں۔

یہ بھی پڑھیں

ترجمان اسلام آباد پولیس کا کہنا ہےکہ  شہری  شناختی دستاویزات  ہمراہ  رکھیں اور چیکنگ کے دوران  پولیس کے ساتھ تعاون کریں۔

خیال رہےکہ توشہ خانہ کیس میں آج  چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کو اسلام آباد کی عدالت میں پیش ہونا ہے۔

اس موقع پر وفاقی دارالحکومت میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کیےگئے ہیں۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos