Premium Content

الیکشن سے پی ڈی ایم اور اتحادی حکومت بھاگ نہیں رہی ،یوسف گیلانی

Print Friendly, PDF & Email

ملتان: پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما اور سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ الیکشن سے پی ڈی ایم اور اتحادی حکومت فرار اختیار نہیں کررہی۔ انتخابات کا انعقاد حکومت کا نہیں الیکشن کمیشن کا کام ہے۔

ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ ملک میں اس وقت پی ڈی ایم کی اتحادی حکومت ہے، الیکشن سے نہ ہم بھاگے ھیں نہ پی ڈی ایم بھاگی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: https://republicpolicy.com/april-me-honay-walay-election-maltvi/

انہوں نے کہا کہ انتخابات کا انعقاد الیکشن کمیشن کا کام ہے، ہم نے ہمیشہ عدالتوں کا احترام کیا ہے۔ یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ عدم اعتماد کے وقت اسمبلی نہیں توڑی جاسکتی مگر صدر نے ایسا کردیا تھا۔

سابق وزیراعظم نے کہا کہ الیکشن ایک ساتھ ہونے چاہئیں۔ شاہ محمود قریشی اور موسی گیلانی کا معاملہ علیحدہ ہے مگر ہم بھاگنے والے نہیں ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ آٹے کی تقسیم کے حوالے سے بدنظمی کی شکایات پر حکومت نوٹس لے رہی ہے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos