Premium Content

مذاکرات کے لیے تیار ہیں، خدشہ ہےکہ پی ڈی ایم تاخیر کے لیے مذاکرات کا راستہ اختیار کر رہی ہے،شاہ محمود

Print Friendly, PDF & Email

تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کا کہنا ہےکہ سیاسی پارٹیوں میں گفتگو آگے نہیں بڑھتی تو 14 مئی کو الیکشن کا فیصلہ برقرار رہےگا۔

ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ ہم مذاکرات کے لیے تیار ہیں، خدشہ ہےکہ پی ڈی ایم تاخیر کے لیے مذاکرات کا راستہ اختیار کر رہی ہے۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ نے آئینی بحران کو نکالنے کے لیے ایک راستہ  دیا ہے، مذاکرات کے لیے شرط صرف یہ ہےکہ ہمارے مذاکرات آئین کے اندر  رہ کر ہوں گے، آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدہ ہوتا ہوا نظر نہیں آرہا۔

ریپبلک پالیسی اردو انگریزی میگزین خریدنے کیلئے لنک پر کلک کریں۔

https://www.daraz.pk/shop/3lyw0kmd

بلاول کے مجوزہ دورہ بھارت پر ان کا کہنا تھا کہ اگر بلاول بھارت جا رہے ہیں تو امید ہے وہ مقبوضہ کشمیر کو نہیں بھولیں گے، دس بارہ سال بعدپاکستان کا وزیر خارجہ بھارت جا رہا ہے، امید ہے وہ بھارت میں اقلیتوں پر تشدد کے خلاف بھی آواز  اٹھائیں گے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos