بھارت میں موبائل فون کے استعمال کے دوران فون چہرے کے قریب پھٹنے سے 8 سالہ بچی ہلاک ہوگئی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ بھارتی ریاست کیرالہ میں پیش آیا جہاں رات کے وقت 8 سالہ بچی موبائل فون استعمال کررہی تھی۔
https://www.daraz.pk/shop/3lyw0kmd
پولیس کے مطابق بچی کے موبائل فون استعمال کرنے کے دوران فون اس کے چہرے کے قریب پھٹ گیا جس سے اس کا چہرا بری طرح متاثر ہوا، بچی کو فوری طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ دوران علاج چل بسی۔
پولیس کا بتانا ہےکہ بچی تیسری جماعت کی طالب علم تھی۔