کراچی میں پولیس نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سندھ کے صدر علی زیدی کو کالا پل کے علاقے سے حراست میں لے لیا۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ شارع فیصل پر احتجاج کرنے والے 23 افراد گرفتار کر لیے گئے ہیں۔
واضح رہے کہ پی ٹی آئی کے سربراہ عمران خان کی القادر ٹرسٹ کیس میں نیب کے ہاتھوں گرفتاری کے بعد ملک کے مختلف شہروں میں پی ٹی آئی کارکنان سڑکوں پر نکل آئے۔