بیجنگ: شمال مغربی چین کے ایک ریسٹورنٹ میں گیس سلنڈر دھماکے میں 31 افراد ہلاک ہو گئے۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق نین گشیا ہوئی کے شہر ینچوان کے ایک باربی کیو ریسٹورنٹ میں گیس اخراج کی وجہ سے دھماکہ ہوا۔ دھماکہ میں 7 افراد زخمی ہوئے جنہیں قریبی اسپتال میں منتقل کر دیا گیا۔
دھماکے بعد ہوٹل کی عمارت میں آگ لگ گئی۔ کئی افراد جھلس کر ہلاک اور زخمی ہوئے جبکہ کچھ افراد شیشے کے ٹکڑے لگنے سے بھی زخمی ہوئے۔ مقامی وقت کے مطابق دھماکہ ساڑھے آٹھ بجے کے قریب ہوا جب ریسٹورنٹ میں لوگوں کا رش تھا۔

زوردار دھماکے کی وجہ سے قریبی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔ ریسکو اہلکاروں نے فوری پہنچ کر عمارت میں لگی آگ کو بجھایا جبکہ زخمیوں اور لاشوں کو اسپتال منتقل کیا گیا۔