پاکپتن: برصغیر پاک و ہند کے صوفی بزرگ حضرت بابا فرید الدین مسعود گنج شکرؒ کے 781 ویں عرس کی 15 روزہ تقریبات کا آغاز ہوگیا ہے۔
دربار عالیہ کے سجادہ نشین دیوان مودود مسعود چشتی نے صدیوں سے جاری رسومات ادا کی۔
ڈی پی او پاکپتن کا کہنا ہے کہ عرس بابا فریدؒ کے موقع پر فول پروف سکیورٹی کے انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں، پولیس کے 300 سے زاہد اہلکار رسومات کے دوران ڈیوٹی کے فرائض سر انجام دیں گے۔