واشنگٹن: امریکی صد جو بائیڈن نے خاتون ایڈمرل لیزا کو امریکی نیوی کا سربراہ مقرر کر دیا۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ایڈمرل لیزا سروس چیف کے طور پر خدمات انجام دینے والی پہلی خاتون ہوں گی۔
ایڈمرل لیزا اس وقت وائس چیف آف آپریشنز کے طور پر اپنی خدمات سرانجام دے رہی ہیں۔
ایڈمرل لیزا کو وسیع کمانڈ اور ایگزیکٹیو کا وسیع تجربہ ہے اور امریکہ میں جوبائیڈن کے اس انتخاب کو بہترین سمجھا جا رہا ہے۔