چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی گرفتاری کے خلاف عمر خان نے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست جمع کروا دی ہے۔ درخواست میں آئی جی پنجاب، سی سی پی او لاہور سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔
درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کو غیرقانونی طور پر گرفتار کیا گیا ہے۔پولیس کے پاس عدالت کا فیصلہ موجود نہ تھا۔ عمران خان کو اغوا کیا گیا ہے۔ عدالت سے درخواست کی سماعت آج کرنے اور عمران خان کی گرفتاری کو غیرقانونی قرار دینے کی استدعا کی گئی ہے۔
اس سے قبل پولیس نے عمران خان کو اُن کی زمان پارک میں واقع رہائش گاہ سے گرفتار کیاتھا اور کسی نا معلوم جگہ پر منتقل کر دیا تھا۔