اسلام آباد: اقوام متحدہ کے ورلڈ فوڈ پروگرام (ڈبلیو ایف پی) نے بلوچستان حکومت کے ساتھ صوبے میں غذائی عدم تحفظ سے نمٹنے اور پائیدار ترقی کو فروغ دینے کے لیے پروگرام شروع کرنے کے لیے ایک معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔
یہ پروگرام سی ایس پی کے مطابق ہیں جو 2023-2027 کی مدت کا احاطہ کرتا ہے۔ معاہدے کے ایک حصے کے طور پر، روم میں قائم اقوام متحدہ کی ایجنسی بلوچستان حکومت کے ساتھ مل کر منصوبوں کو حکومتی ترجیحات کے مطابق اقدامات میں مدد فراہم کرے گی۔
اقوام متحدہ کا ادارہ ضرورت کے مطابق وسائل کو فعال طور پر متحرک کرتے ہوئے متعلقہ محکموں کو تکنیکی مدد فراہم کرنے کے لیے اپنی مہارت کا استعمال کرے گا۔
ڈبلیو ایف پی کے کنٹری ڈائریکٹر کرس کائے اور بلوچستان پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کے ایڈیشنل چیف سیکرٹری حافظ عبدالباسط نے کوئٹہ میں معاہدے پر دستخط کیے۔
Don’t forget to Subscribe our Youtube Channel & Press Bell Icon.
بلوچستان حکومت کے ساتھ معاہدہ اقتصادی امور ڈویژن کی جانب سے اگلے پانچ سالوں کے لیے 780.7 ملین ڈالر کی منظوری کے بعد کیا گیا۔
ڈبلیو ایف پی نے صوبائی حکومت کے ساتھ شراکت داری کو غذائی عدم تحفظ سے نمٹنے اور پاکستان میں پائیدار ترقی کو فروغ دینے کے لیے ایک اہم سنگ میل قرار دیا۔









