شمالی وزیرستان دھماکے میں متعدد افراد کی ہلاکتوں کا خدشہ

[post-views]
[post-views]

شمالی وزیرستان: شمالی وزیرستان کے علاقے شوال میں ایک دھماکے میں متعدد افراد کے ہلاکتوں کا خدشہ ہے۔

دھماکہ ہفتے کی رات اس وقت پیش آیا، جب ایک درجن سے زائد مزدور شمالی وزیرستان کے علاقے شوال سے ایک گاڑی میں جنوبی وزیرستان جا رہے تھے۔

پولیس حکام نے بتایا کہ مزدوروں کو لے جانے والی ایک نجی گاڑی گل میر کور کے علاقے میں بارودی سرنگ سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں 11 مزدور ہلاک اور دو زخمی ہو گئے۔ ذرائع نے بتایا کہ واقعے کے فوراً بعد زخمیوں اور جاں بحق افراد کی لاشوں کوہسپتال منتقل کردیا گیا۔

Don’t forget to Subscribe our Youtube Channel & Press Bell Icon.

یہ بھی اطلاعات ہیں کہ کل 16 مزدور جنوبی وزیرستان جا رہے تھے کہ گاڑی کے قریب دھماکا خیز مواد پھٹ گیا۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos