پنجاب کابینہ کے اجلاس میں مشترکہ طور پر فیصلہ کیا گیا ہے کہ سانحہ جڑانوالہ متاثرین کو فی کس 20 لاکھ روپے دیے جائیں گے۔
پنجاب کابینہ کا اجلاس متاثرہ چرچ میں ہوا ، اجلاس کا ایجنڈا سانحہ جڑانوالہ متاثرین کی امداد اور بحالی تھا۔
نگراں وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی نے دعائیہ تقریب میں بھی شرکت کی۔
Don’t forget to Subscribe our Youtube Channel & Press Bell Icon.
اس موقع پر محسن نقوی نے متاثرین سے بات کرتے ہوئے کہا کہ جتنے چرچ جلائے گئے ہیں پنجاب حکومت تعمیر کرا کے دے گی اور متاثرین کو فی کس 20 لاکھ روپے 48 گھنٹے میں دیے جائیں گے۔
وہ دانش اسکول میں قائم ریلیف کیمپ گئے متاثرین سے ملاقت کی اور ان کو دلاسہ دیا۔









