اسلام آباد میں ایک درجن سے زائد نئے روٹس کے لیے کل 160 الیکٹرک بسوں میں سے، 30 بسوں کا بیڑا ممکنہ طور پر دو ماہ کے اندر دارالحکومت پہنچ جائے گا۔ یہ بسیں ایل سی بند ہونے کی وجہ سے تاخیر سے پہنچ رہی ہیں۔
ایک اہلکار نے بتایا کہ بسیں تیار ہو چکی ہیں اور صرف اے آئی کا کام باقی ہے، جسے مکمل ہونے میں کچھ ہفتے لگ سکتے ہیں کیونکہ ان بسوں میں نصب ہونے والے زیادہ تر آلات ترکی سے آئیں گے۔ اس کے مکمل ہونے کے بعد یہ بسیں چین سے پاکستان کے لیے روانہ ہوں گی۔
Don’t forget to Subscribe our Youtube Channel & Press Bell Icon.
اہلکار نے کہا کہ 130 باقی بسیں اس سال کے آخر تک فراہم کر دی جائیں گی۔اس سے قبل ادائیگی میں تاخیر ہوئی تھی کیونکہ مرکزی بینک نے زرمبادلہ کے کم ذخائر کی وجہ سے ایل سی بند کر دیے تھے۔ اب جبکہ ایل سیز کھول دی گئی ہیں، رقم جلد ہی منتقل کر دی جائے گی۔
یہ بسیں سی ڈی اے کے ٹھیکیدار نیشنل ریڈیو اینڈ ٹیلی کمیونیکیشن کارپوریشن کے 13 نئے روٹس پر چلیں گی۔ معاہدے کے مطابق سی ڈی اے این آر ٹی سی کو ہر کلومیٹر کے لیے 306 سے 331 روپے ادا کرے گا۔









