پشاور ہائی کورٹ نے ایم پی او کے تحت طالب علم کی نظر بندی معطل کر دی

[post-views]
[post-views]

پشاور ہائی کورٹ نے ایم پی او کے تحت طالب علم کی نظربندی معطل کرتے ہوئے اس کی رہائی کا حکم دے دیا۔

پشاور ہائی کورٹ نے پیر کے روز اپر دیر کے ڈپٹی کمشنر کے حکم پرایم پی او کے تحت کالج کے طالب علم کی حراست کو معطل کرتے ہوئے اسے رہا کرنے کا حکم دے دیا۔

جسٹس محمد اعجاز خان اور جسٹس ڈاکٹر خورشید اقبال پر مشتمل بنچ نے زیر حراست اور درخواست گزار، ضلع اپر دیر کے رہائشی 23 سالہ سمیع اللہ کو 300،000 روپے کے دو ضمانتی مچل کے جمع کرانے کی ہدایت کی۔

ضلعی انتظامیہ نے دعویٰ کیا کہ درخواست گزار نے قومی پرچم لہرانے سے انکار کیا تھا اور یوم آزادی کے موقع پر اپنی رہائش گاہ پر سیاہ اور سفید پرچم لہرانے کا ارادہ کیا تھا اور اس کا یہ عمل علاقے میں امن عامہ کے لیے خطرہ تھا۔

بینچ نے صوبائی حکومت، اپر دیر کے ڈی سی اور اس کے ضلعی پولیس افسر کو حکم دیا کہ وہ زیر حراست سمیع اللہ کی جانب سے 13 اگست کو جاری کیے گئے ڈی سی کے غیر قانونی حکم کو چیلنج کرنے والی درخواست پر پندرہ دن کے اندر وضاحت پیش کریں۔

درخواست گزار کی جانب سے ایڈووکیٹ عالم خان عدنزئی پیش ہوئے اور اصرار کیا کہ ان کے موکل کو اس الزام میں گرفتار کیا گیا کہ وہ یوم آزادی پر اپنے گھر پر قومی پرچم نہیں لہرائیں گے اور اس کے بجائے سیاہ اور سفید پرچم لہرائیں گے۔

Don’t forget to Subscribe our Youtube Channel & Press Bell Icon.

انہوں نے حیرت کا اظہار کیا کہ ڈی پی او اور ڈی سی کو پہلے سے کیسے معلوم تھا کہ درخواست گزار قومی پرچم نہیں لہرائے گا۔

وکیل نے استدلال کیا کہ ان الزامات میں ایم پی او آرڈیننس کی دفعات شامل نہیں ہیں اور ڈی سی نے غیر قانونی حکم جاری کیا ۔

انہوں نے استدعا کی کہ درخواست گزار کو 25 اگست کو محکمہ پولیس میں کانسٹیبلوں کی آسامیوں کے لیے ٹیسٹ میں بیٹھنا تھا، اس لیے اسے سلاخوں کے پیچھے رکھنا اور ملازمت کے مواقع سے انکار کرنا اس کے ساتھ ناانصافی ہوگی۔

عدنزئی نے دلیل دی کہ درخواست گزار نہ تو کسی مجرمانہ سرگرمی میں ملوث تھا اور نہ ہی اس نے کوئی ریاست مخالف سرگرمی کی تھی، اس لیے ڈی سی کی جانب سے اس کے لیے جاری کیے گئے نظر بندی کے احکامات کی کوئی قانونی بنیاد نہیں ہے۔

انہوں نے استدلال کیا کہ درخواست گزار کو اپنے خلاف لگائے گئے الزامات سے جوڑنے کے لیے ریکارڈ پر کوئی ثبوت موجود نہیں ہے اس لیے ایم پی او آرڈیننس کے سیکشن 3 کا اطلاق غیر آئینی اور غیر قانونی ہے۔

ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل نے کہا کہ ڈی سی نے اپنے حکم میں ذکر کیا ہے کہ ڈی پی او کے پاس رپورٹس ہیں کہ درخواست گزار نے یوم آزادی منانے اور اپنے گھر پر قومی پرچم لہرانے سے انکار کر کے ”بغاوت“ کاارادہ کیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ اس طرح کا باغیانہ رویہ بغاوت کے دائرے میں آیا اور اس کا مقصد ضلع کے پرامن ماحول کو درہم برہم کرنا اور امن و امان کی صورتحال بھی پیدا کرنا ہے۔

بنچ نے مشاہدہ کیا کہ درخواست گزار کے وکیل کی طرف سے اٹھائے گئے نکات میں حقیقت ہے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos