نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے حفاظتی انتظامات کو یقینی بنانے کے لیے ملک بھر میں تمام چیئر لفٹوں کی سختی سے چیکنگ کرنے کی ہدایت کی ہے۔
یہ ہدایات انہوں نے جمعہ کے روز اسلام آباد میں مولانا عبدالغفور حیدری کی قیادت میں جے یو آئی (ف) کے چودہ رکنی وفد سے گفتگو کرتے ہوئے جاری کیں۔
بٹگرام کے وفد کے قائدین نے چیئر لفٹ واقعے میں متعلقہ حکام کی موثر اور بروقت کارروائی پر وزیراعظم کو خراج تحسین پیش کیا۔
Don’t forget to Subscribe our Youtube Channel & Press Bell Icon.
وفد نے انوار الحق کاکڑ کو نگراں وزیراعظم بننے پر مبارکباد بھی دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔