پاکستان کی مردوں کی ٹیم نے بھارت کو شکست دے کر عالمی بلائنڈ کرکٹ میں گولڈ میڈل جیت لیا

[post-views]
[post-views]

لندن: پاکستان کی مردوں کی ٹیم نے ہفتہ کو برمنگھم میں ہونے والے کرکٹ انٹرنیشنل بلائنڈ اسپورٹس فیڈریشن ورلڈ گیمز میں بھارت کو شکست دے کر گولڈ میڈل جیت لیا۔ پاکستان بلائنڈ کرکٹ ٹیم  نے مسلسل پانچویں دفعہ یہ اعزاز اپنے نام کیا ہے۔

پاکستان نے 185 رنز کاہدف  شاندار بلے بازی کرتے ہوئے 15 ویں اوور میں حاصل کر لیا۔ اوپننگ بلے باز محمد اللہ اور علی نے صرف 27 گیندوں پر ٹیم کو 50 رنز تک پہنچایا۔محمد سلمان نے 25 گیندوں پر 48 اور منیرنے 12 میں 41 رنز پاکستان کر پاکستان کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔

ہندوستانی گیند بازوں نے ایکسٹرا کے طور پر 42 رنز دیے جس سے پاکستان کوواضح برتری حاصل ہوئی۔

برمنگھم کے کرکٹ اسٹیڈیم میں خوشی اور جشن کے مناظر دیکھنے کو ملے، جہاں گرین شرٹس نے تالیوں اور ڈھول کی تھاپ پر فتح کا جشن منایا۔ہجوم میں موجود پاکستانی شائقین نے ٹیم کو داد دی اور قومی پرچم لہراتے ہوئے کھلاڑیوں کو گلے لگایا۔

Don’t forget to Subscribe our Youtube Channel & Press Bell Icon.

ورلڈ بلائنڈ گیمز ایک بین الاقوامی ایونٹ ہے، جو ہر چار سال بعد ہوتا ہے، جس کا اہتمام بین الاقوامی بلائنڈ اسپورٹس فیڈریشن کرتا ہے۔ ایونٹس نابینا اور جزوی طور پر بینائی والے کھلاڑیوں کو کئی کھیلوں میں حصہ لینے کے قابل بناتے ہیں۔

پاکستان نے گزشتہ میچوں میں بھارت، آسٹریلیا، بنگلہ دیش اور انگلینڈ کو شکست دی تھی۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos