Premium Content

پنجاب میں بجلی کے بلوں کو جلانے کا سلسلہ جاری

Print Friendly, PDF & Email

لاہور: صوبائی دارالحکومت سمیت پنجاب بھر میں عوام نے بجلی کے زیادہ بلوں پر اپنا غصہ نکالنے کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے سڑکوں پر نکل کر زبردست مظاہرے کیے اور بڑے پیمانے پر بجلی کے بلوں کو جلا دیا ہے۔

لوگوں کا کہنا ہے کہ بجلی کی قیمتوں میں بڑے پیمانے پر اضافے اور بلوں پر ٹیکسوں نے ہمیں احتجاج کرنے پر مجبور کیا ہے۔

لاہور کے علاوہ بہاولنگر، ٹوبہ ٹیک سنگھ، ساہیوال اور چنیوٹ سمیت دیگر علاقوں میں بجلی کے نرخوں میں اضافے کے خلاف صارفین نے احتجاج کیا۔ صوبائی دارالحکومت میں ہال روڈ اور کاہنہ سمیت کئی مقامات پر احتجاجی مظاہرے کیے گئے۔

Don’t forget to Subscribe our Youtube Channel & Press Bell Icon.

200 یونٹ استعمال کرنے والے زیادہ تر صارفین کو 15,000 روپے تک کے بل موصول ہوئے ہیں اور 300 یا اس سے تھوڑا زیادہ استعمال کرنے والوں کو 20,000 سے 25,000 روپے کے بل موصول ہوئے۔صارفین کا کہنا ہے کہ حکومت بتائے 30,000 سے 35,000 روپے ماہانہ کمانے والا خاندان اتنے بڑے بل کیسے ادا کرے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos