بابر نے ایشیا کپ کے تمام میچز پاکستان میں نہ ہونے پر افسوس کا اظہار کیا ہے

پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے ایشیا کپ کے تمام میچز پاکستان میں نہ ہونے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے کہاکہ ’’میری رائے میں، یہ بہت اچھا ہوتا اگر پورا ایشیا کپ پاکستان میں ہوتا۔ لیکن بدقسمتی سے ایسا نہیں ہوا، اس لیے ہمیں جو بھی شیڈول ملا ہے اس کے لیے تیار رہنا چاہیے”۔

واضح رہے کہ بھارت نے پاکستان میں کھیلنے سے انکار کیا تھا۔ جس کے بعد ہائبرڈماڈل تجویز پیش کی گئی جو کہ منظور کر لی گئی ۔ ہائبرڈ ماڈل کے تحت صرف 4 میچز پاکستان میں کھیلے جائیں گے۔ ایشیا کپ کے بقیہ میچز سری لنکا میں کھیلیں جائیں گے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم 2 ستمبر کو سری لنکا میں بھارت کے خلاف اپنا میچ کھیلے گا اُس کے بعد سپر فور مرحلے کے میچ کے لیے واپس لاہور آئے گا۔

Don’t forget to Subscribe our Youtube Channel & Press Bell Icon.

ایشیاکپ میں ٹیموں کو دو گروپوں میں رکھا گیا ہے۔گروپ ’اے‘ میں بھارت، پاکستان اور نیپال جبکہ دفاعی چیمپئن سری لنکا، بنگلہ دیش اور افغانستان گروپ ’بی‘ میں شامل ہیں۔

ہر گروپ سے ٹاپ دو ٹیمیں سپر فور مرحلے کے لیے کوالیفائی کریں گی۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos