پاکستان اور بھارت کے ورلڈ کپ میچ کے ٹکٹ ایک گھنٹے میں بک گئے

[post-views]
[post-views]

نئی دہلی: 14 اکتوبر کو احمد آباد میں بھارت اور پاکستان کے درمیان ہونے والے ورلڈ کپ کے میچ کے ٹکٹ ایک گھنٹے کے اندر فروخت ہو گئے۔ پریس ٹرسٹ آف انڈیا

اس بات کی تصدیق نہیں ہوسکی ہے کہ آل انڈیا میچوں اور وارم اپ گیمز کے لیے پری سیل ونڈو کے دوران کتنے ٹکٹ آن لائن رکھے گئے تھے لیکن معلوم ہوا ہے کہ شام 6 بجے ٹکٹس فروخت ہونا شروع ہوئے اور ایک گھنٹے کے بعد تمام ٹکٹ ختم ہو چکے تھے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ فی شخص صرف دو ٹکٹ خریدنے کی اجازت تھی جو پہلے ہی گھنٹے میں ختم ہو گئیں۔

Don’t forget to Subscribe our Youtube Channel & Press Bell Icon.

بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ انڈیا کے مطابق یہ مرحلہ صرف ان لوگوں کےلیے تھا جو ماسٹر کارڈ(کریڈٹ یا ڈیبٹ، ہندوستان اور بین الاقوامی) کے ہولڈر تھے۔ تاہم توقع ہے کہ ایک اور راؤنڈ 3 ستمبر کو ہوگا۔ نریندر مودی اسٹیڈیم میں 132,000 گنجائش ہے، اس لیے مناسب تعداد میں ٹکٹوں کی 3 ستمبر کو فروخت ہونے کی امید کی جا سکتی ہے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos