بارش کے باعث پاکستان اور بھارت کا ایشیا کپ میچ متاثر ہونے کا خدشہ

[post-views]
[post-views]

ہفتہ کو سری لنکا میں پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والاایشیا کپ کا میچ خراب موسم کی وجہ سےمتاثر ہو سکتا ہے۔

میچ دوپہر 2:30 بجے شروع ہوگا، لیکن پیشن گوئی کرنے والی ایجنسی نے بارش کی پیش گوئی کی ہے۔پشین گوئی کے مطابق صبح 8:30 بجے سے ”گرج چمک کے ساتھ بارش اور ہلکی ہوائیں“ متوقع ہیں، جو شام 4:30 بجے تک برقرار رہیں گی۔

Don’t forget to Subscribe our Youtube Channel & Press Bell Icon.

موسمی حالات بتانے والی ایجنسی نے یہ بھی کہا ہے کہ ”ہلکی ہواؤں کے ساتھ ہلکی بارش“ بھی دن بھر جاری رہنے کی توقع ہے۔ایجنسی کے مطابق بارش کے 94 فیصد امکانات ہیں جو وقفے وقفے سے دن میں تین مرتبہ ہو سکتی ہے۔رات کے وقت بارش کے 87 فیصد امکانات کا اندازہ لگایا ہے، جس میں بھاری بارش کا امکان ہے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos