کھجور کےفوائد

[post-views]
[post-views]

کھجور جو کہ توانائی کا انمول خزانہ ہے، ماہرین نے اس پر مزید تحقیق کر کے اس کے مزید فوائد بتائے ہیں۔ کھجور غذائی کمی کو پورا کرنے کے ساتھ ساتھ کئی بیماریوں سے بھی محفوظ رکھتی ہے۔

کھجورمیں کل چھ وٹامن پائے جاتے ہیں۔ اس میں وٹامن سی کی مقدار کم ہوتی ہے لیکن وٹامن بی ون وٹامن بی ٹو اور وٹامن اے بڑی تعداد میں موجود ہوتے ہیں۔ اس میں ریشے (فائبر) دار اجزا پائے جاتے ہیں جبکہ پوٹاشیم، تانبہ، سیلینیم اور دیگر اہم معدنیات بھی موجود ہوتی ہیں۔ اس کے علاوہ کلوگوز اور فرکٹوز والی شکریات بھی موجود ہیں۔

یہی وجہ ہے کہ کھجور فوری طورپرتوانائی پہنچاتی ہے اور پیٹ بھرنے کا احساس بڑھاتی ہے۔ عربی اطبا نے اسی بنیاد پر اسے مکمل غذا بھی قرار دیا ہے۔

واشنگٹن ڈی سی کی غذائی ماہر ٹیپر کہتی ہیں کہ صبح کے وقت کھجور کھائیں تو اس سے پورے دن توانائی بحال رہتی ہے اور شکم سیری کا احساس موجود رہتا ہے۔

کھجوروں میں اینٹی آکسیڈنٹس کی بڑی مقدار موجود ہوتی ہے جو خلوی سطح پر شکست اور خرابی کو روکتے ہیں۔ یہ غذا اندرونی سوزش امراضِ قلب اور کینسر سے بھی بچاتی ہے۔

Don’t forget to Subscribe our Youtube Channel & Press Bell Icon.

ایک قدرے پرانی تحقیق سے عیاں ہیں کہ کھجور میں پولی فینولز نامی اینٹی آکسیڈنٹس کیمیکل شوگر، اعصابی تنزلی اور سرطان سے محفوظ رکھتے ہیں۔ فائبر کی وجہ سے کھجور پورے نظامِ ہاضمہ کو قوی بناتی ہے۔

ڈاکٹر کے مطابق فائبر بدہضمی، گیس اور قبض کو ختم کرتی ہے اور غذا کو جزوبدن بنانے میں مدد دیتی ہے۔

کھجور دل کے لیے ایک مفید پھل ہے۔ کئی تحقیقات میں دیکھا گیا ہے کہ کھجور کھانے سے کولیسٹرول معمول پر رہتا ہےجس سے بلڈ پریشر، ہارٹ اٹیک اور فالج کا خطرہ کم ہوسکتا ہے۔

پروفیسر اینڈرن ہائنز کہتی ہیں کہ خواتین مدتِ حمل میں کھجور کا زیادہ استعمال رکھیں۔ 2017 میں کی گئی ایک تحقیق کے مطابق کھجور کھانے سے بچے کی پیدائش کی تکلیف اور زچگی کا وقفہ کم ہوجاتا ہے۔ اس سے قبل 2014 کی ایک اور تحقیق بتاتی ہے کہ کھجورمیں شامل اجزا، بچے کی پیدائش کے وقت رحمِ مادر کے پٹھوں میں حرکات پیدا کرتے ہیں جس سے ولادت میں آسانی ہوتی ہے۔

ماہرین کے مطابق کھجور اور چھوہارے کئی کاموں میں بطور شکر استعمال ہوسکتی ہے۔ انہیں کیک، بسکٹ اور دیگر اجزا میں شامل کرکے قدرتی مٹھاس کو بڑھایا جاسکتا ہے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos