پاکستان نے سپرفور مرحلے کے پہلے میچ میں بنگلہ دیش کو7 وکٹوں سے شکست دے دی

[post-views]
[post-views]

لاہور میں کھیلے جانے والے سپرفور مرحلے کے پہلے میچ میں پاکستان نے بنگلہ دیش کو آسانی سے 7 وکٹوں سے شکست دے دی۔

بنگلہ دیش نےپہلے کھیلتے ہوئے پاکستان کو جیتنے کے لیے 194 رنز کا ہدف دیا تھا۔ پاکستان نے  10 اوور زقبل 3 وکٹوں کے نقصان پر ہدف آسانی سے حاصل کر لیا۔ پاکستان کی جانب سے امام الحق نے 78 رنز بنائے، محمد رضوان نے63 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی جبکہ آغا سلمان 12 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے ۔ کپتان بابر اعظم  17 رنز بنا کر اور اوپنر فخرزمان 20  رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

اس سے قبل بنگلہ دیش کی پوری ٹیم193 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی تھی۔ بنگلہ دیش کی جانب سے مشفق الرحیم ٹاپ اسکورر رہے انہوں نے 64 رنز کی اننگز کھیلی۔ بنگلہ دیشی کپتان شکیب الحسن 53 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ اس کے علاوہ بنگلہ دیش کا کوئی بھی کھلاڑی خاطر خواہ اسکور بنانے میں کامیاب نہ ہو سکا۔

Don’t forget to Subscribe our Youtube Channel & Press Bell Icon.

پاکستان کی جانب سے حارث رؤف نے 6 اوور میں 19 رنز دے کر 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا اور مین آف دی میچ کا ایوارڈ جیتا۔ نسیم شاہ نے 3 کھلاڑیوں کو آ ؤٹ کیا، شاہین شاہ آفریدی، فہیم اشرف اور افتخار احمد نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos