پاکستان بمقابلہ انڈیا – ایشیا کپ 2023: سپر فور مقابلے میں واش آؤٹ کا خوف برقرار

[post-views]
[post-views]

سری لنکا کے کولمبو میں ہونے والے ایشیا کپ میں پاکستان اور بھارت کے درمیان ایشیا کپ کے سپر فور مقابلے کے لیے ایک ریزرو ڈے متعارف کرایا گیا ہے، بارش کی وجہ سے میچ واش آؤٹ کا خوف برقرار ہے۔

سری لنکا کے پال کیلے اسٹیڈیم میں 2 ستمبر کو ہونے والا پاک بھارت ون ڈے  میچ بھی بارش کی وجہ سے مکمل نہ ہو سکا تھا۔

اب10 ستمبر اتوار کو خاص طور پر میچ کے اوقات میں بارش کے زیادہ امکان کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ تاہم، پیشن گوئی کرنے والے ایکیو ویدرکے مطابق، پیر کو بارش کا امکان اتوار کے مقابلے میں بھی زیادہ ہے۔

Don’t forget to Subscribe our Youtube Channel & Press Bell Icon.

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان کے مطابق، کولمبو کے آر پریماداسا انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں شیڈول ہائی وولٹیج میچ کے لیے ایک ریزرو ڈے شامل کیا گیا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ اگر پاکستان بمقابلہ ہندوستان کے میچ کے دوران خراب موسم نے کھیل روک دیا تو میچ 11 ستمبر 2023 کو وہاں سے شروع ہو گا جہاں سے کھیل معطل ہوگا۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos