سدیرا سمارا وکراما کے 93 رنز کے بدولت سری لنکا نے ایشیا کپ کے پہلے سپر فور مرحلے کے میچ میں بنگلہ دیش کو 21 رنز سے شکست دی۔
سماراوکراما کی اننگز کی بدولت سری لنکا نے بنگلہ دیش کو جیتنے کے لیے 258رنز کا ہدف دیا۔لیکن بنگلہ دیش کی پوری ٹیم48.1 اوورز میں 236 رنز پرآوٹ ہو گئی۔ بنگلہ دیش کی جانب سے توحید ہردوئے نے شاندار 82 رنز بنائے۔ بنگلہ دیش کو سپر فور مرحلے میں یہ دوسری شکست ہے۔
Don’t forget to Subscribe our Youtube Channel & Press Bell Icon.
سری لنکا کے جانب سے کپتان داسن شناکانے 28 رنز کے عوض 3 وکٹیں حاصل کیں۔ پاتھیرانا نے 58 اور اسپنر مہیش تھیک شنا نے 69 رنز دے کر 3،3 وکٹیں حاصل کیں۔









