بلوچستان میں مسلح افراد نے فٹ بال کے 6 کھلاڑیوں کو اغوا کر لیا

[post-views]
[post-views]

ہفتہ کو بلوچستان میں چھ فٹ بال کھلاڑیوں کو مسلح افراد نے اس وقت اغوا کر لیا جب وہ ایک ٹورنامنٹ میں شرکت کے لیےڈیرہ بگ ٹی سے سبی جا رہے تھے۔ ڈیرہ کے ڈپٹی کمشنر اظہر شہزاد نے بتایا کہ کھلاڑی سی ایم گولڈ کپ کوالیفائر میں شرکت کے لیے سبی جا رہے تھے۔

واقعہ اس وقت پیش آیا جب ضلع کی نمائندگی کرنے والی ٹیم کچھی نہر سے گزر رہی تھی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ جن کھلاڑیوں کو اغوا کیا گیا ان میں عامر، فیصل، سہیل احمد، یاسر، شیراز اور محمد بابر شامل ہیں۔ ایک چھوٹے پک اپ ٹرک میں کل 18 کھلاڑی سفر کر رہے تھے۔ اغوا کے پیچھے محرکات فوری طور پر واضح نہیں ہوسکے۔ مغویوں کی تلاش جاری ہے۔

نگراں وزیراعلیٰ بلوچستان میر علی مردان خان ڈومکی نے فٹبالرز کے اغواء کا نوٹس لے لیا ہے۔

Don’t forget to Subscribe out Youtube Channel & Press Bell Icon.

وزیراعلیٰ نے کمشنر سبی سے واقعے کی رپورٹ جلد پیش کرنے کی ہدایت کی ہے اور ہدایت کی ہے کہ مغوی کھلاڑیوں کی بحفاظت اور جلد بازیابی کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں۔

وزیر اعلیٰ کی ہدایت پر ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ کو کھلاڑیوں کی بازیابی کے لیے فوکل پرسن مقرر کر دیا گیا ہے۔

وزیراعلیٰ نے ہدایت کی ہے کہ کھلاڑیوں کی بازیابی کو یقینی بنانے کے لیے بھرپور کوششیں کی جائیں اور صورتحال کے مطابق ایف سی کا تعاون بھی حاصل کیا جائے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ کھلاڑی ہمارا اثاثہ ہیں اور ان کی حفاظت اولین ترجیح ہے۔ نگران وزیر اعلیٰ نے کھلاڑیوں کی جلد اور بحفاظت بازیابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos