مراکش میں دہائیوں میں آنے والے سب سےخطرناک زلزلے میں 1,300 سے زائد افراد ہلاک ہو گئےہیں۔
امریکی جیولوجیکل سروے نے رپورٹ کیا کہ 6.8 شدت کا یہ زلزلہ جمعہ کو دیر گئے ایک پہاڑی علاقے میں آیا جو سیاحتی مقام مراکش سے 72 کلومیٹر (45 میل) جنوب مغرب میں واقع ہے۔ رباط، کاسابلانکا اور ایساؤیرا کے ساحلی شہروں میں بھی شدید زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، زلزلے سے بڑے پیمانے پر نقصان ہوا۔
رپورٹس کے مطابق یہ زلزلہ شمالی افریقی مملکت کا سب سے طاقتور زلزلہ تھا، اور ایک ماہر نے اسے خطے کا 120 سال سے زیادہ کا سب سے بڑازلزلہ قرار دیا ہے۔
وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ متاثرہ علاقوں میں امدادی کاروائیوں کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں۔جبکہ خون کی منتقلی کے مراکز نے رہائشیوں سے زخمیوں کے لیے خون کا عطیہ کرنے کی اپیل کی ہے ۔
Don’t forget to Subscribe our Youtube Channel & Press Bell Icon.
رائل مراکش فٹ بال فیڈریشن نے اعلان کیا کہ لائبیریا کے خلاف افریقی نیشن کوالیفائر کپ، جو ہفتے کے روز ساحلی شہر اگادیر میں کھیلا جانا تھا، کو غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کر دیا گیا ہے۔
غیر ملکی رہنماؤں نے مراکش کے ساتھ تعزیت کا اظہار کیا اور بہت سے ممالک نے مدد کی پیشکش کی ہے۔پڑوسی اور علاقائی حریف الجزائر نے اعلان کیا کہ وہ اپنی فضائی حدود کے ذریعے مراکش کی تمام پروازوں پر دو سال پرانی پابندی کو معطل کر رہا ہے تاکہ امداد کی ترسیل اور طبی انخلاء کو ممکن بنایا جا سکے۔
امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا کہ وہ جانوں کے ضیاع اور تباہی سے بہت غمزدہ ہیں۔









