نائیجیریا میں ریاست نائیجر کے علاقے موکوا میں ایک آبی ذخائر میں ایک کشتی الٹنے سے کم از کم 26 افراد ہلاک اور متعدد لاپتہ ہیں۔
نائجر ریاست کے گورنر کے ترجمان بولوگی ابراہیم نے بتایا کہ کشتی میں خواتین اور بچوں سمیت 100 سے زائد افراد سوار تھے۔
انہوں نے کہا کہ 30 سے زائد افراد کو بچا لیا گیا ہے، جبکہ امدادی کاروائیاں جاری ہیں۔









