الیکشن کمیشن توہین کیس میں پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف فرد جرم عائد کرے گا

[post-views]
[post-views]

اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے توہین کیس میں پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان، اسد عمر اور فواد چوہدری کے خلاف فرد جرم عائد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

کمیشن کی کاز لسٹ کے مطابق کیس کی سماعت 26 ستمبر کے لیے مقرر ہے، عمران خان اور فوادچوہدری کے خلاف الیکشن کمیشن اور چیف الیکشن کمشنر کی توہین کے الزامات ہیں۔ اسد عمر کے خلاف ای سی پی کی توہین پر بھی فرد جرم عائد کی جائے گی۔

Don’t forget to Subscribe our Youtube Channel & Press Bell Icon.

دلچسپ بات یہ ہے کہ تینوں کو ذاتی طور پر پیش ہونے کو کہا گیا ہے۔ گزشتہ سال پی ٹی آئی کے چیئرمین، اس وقت کے سیکرٹری جنرل اسد عمر اور سینئر نائب صدر فواد چوہدری کے خلاف انتخابی ادارے کی جانب سے اس کیس کی شروعات کے بعد سے ہی اس کیس میں موڑ آئے ہیں۔

اسی دن الیکن کمیشن پی پی ٹی آئی کی ’ممنوعہ فنڈنگ‘ کی ضبطی سے متعلق کیس کی سماعت بھی دوبارہ شروع کرے گا۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos